قومی اور پنجاب اسمبلیوں کے اجلاس آج دوباہ شروع ہوں گے

    قومی اور پنجاب اسمبلیوں کے اجلاس آج دوباہ شروع ہوں گے

  

اسلام آباد،لاہور (این این آئی) قومی اسمبلی کااجلاس دو روزہ وقفہ کے بعد (آج)پیر کو دوبارہ ہوگا، اجلاس کی صدار ت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کرینگے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کادو روزہ وقفے کے بعد پیر کو شام چار بجے دوبارہ ہوگیا۔ اس سے قبل اجلاس صبح گیارہ بجے طلب کیا گیا تھا تاہم بعد میں اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا اب اجلاس چار بجے شام کو ہوگا۔ وقت کی تبدیلی اسپیکر قومی اسمبلی کو قومی اسمبلی میں قواعد و ضوابط کے قاعدہ 49 کے تحت تفویص اختیارات کے ذریعے کی گئی۔اجلاس میں قانون سازی کے علاوہ مختلف امور زیر غور آئیں گے۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج (پیر) کے روز دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پیر کے روز اجلاس میں محکمہ آبپاشی سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے جائیں گے۔ سرکاری کارروائی کے دوران حکومت کی جانب سے ٹائمز انسٹی ٹیوٹ ملتان بل 2020ایوان میں متعارف کرایا جائے گا۔

پنجاب اسمبلی

قومی اسمبلی

مزید :

صفحہ اول -