فروغ سیاحت، پی آئی اے کا کراچی سے سکردو پروازیں چلانے کا فیصلہ
کراچی(این این آئی)قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے سیاحت کے فروغ کے لیے کراچی سے سکردو پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا، اس اقدام کے ذریعے سیاحوں کو زبردست سفری سہولت میسر آئے گی۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے اسکردو پرواز آپریٹ کر نے سے کراچی کے شہریوں خصوصی طور پر گلگت بلتستان کے رہائشیوں کو سفری سہولت میسر ہوگی، جبکہ گھومنے پھرنے اور سیرسپاٹوں کے شوقین شہری گلگت کے مختلف سیاحتی مقامات کے پر منفرد نظاروں سے لطف اندوز بھی ہوسکیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے اسکردو کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ ہوں گی، پی آئی اے ایئر بس 320 استعمال کرے گی، موسم کی خرابی کی صورت حال میں پرواز اسلام آباد اتاری جائے گی۔
سیاحت فیصلہ