محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں سیلاب کی اطلاع نہیں دی، مراد علی شاہ

        محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں سیلاب کی اطلاع نہیں دی، مراد علی شاہ

  

سیہون(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات نے سیلابی ریلا آنے کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی تھی۔سیہون میں سیلابی صورت حال کے جائزے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سیلابی ریلے سے جوہی کے ایف پی بند میں تین مقامات پر شگاف پڑے ہیں،کاچھو میں سیلابی ریلا آنے کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے کوئی اطلاع نہیں دی تھی۔ محکمہ موسمیات کو چاہیے تھا کہ کاچھو میں طوفانی بارشوں کے حوالے سے مکمل اطلاع کرتا، بروقت اطلاع ہوتی تو ہماری انتظامیہ الرٹ ہوتی۔ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں دیگرصوبوں سے زیادہ ٹیسٹ ہوئے ہیں، سندھ میں کورونا ٹیسٹنگ کے عمل کو جاری رکھیں گے۔ کورونا وائرس سے احتیاط لازمی ہے، ماسک پہننا لازمی ہے لیکن لوگ نہیں پہنتے، اگرلوگ احتیاط نہیں کریں گے توپھر سے لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ حضرت لعل شہباز قلندر رحمتہ اللہ علیہ کے مزار کو ایس او پیز کے تحت جلد کھولیں گے۔

مراد علی شاہ

مزید :

صفحہ اول -