ضلع خیبر میں پودے اکھاڑنے کا واقعہ زمین تنازع وغلط فہمی کا نتیجہ نکلا

    ضلع خیبر میں پودے اکھاڑنے کا واقعہ زمین تنازع وغلط فہمی کا نتیجہ نکلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(این این آئی) ضلع خیبر میں شجرکاری مہم کے حوالے سے پرو گرام کے اختتام کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیوکلپ وائرل ہوا کہ کچھ مشتعل لوگ لگائے گئے پودے اکھاڑ رہے ہیں جس پر ضلعی انتظا میہ خیبر حرکت میں آگئی۔ واقعے کی تحقیقات کرائی گئی تو پتہ چلا یہ واقع دو قبیلوں کے باہمی زمین تنازعہ اور غلط فہمی کی وجہ سے پیش آیا۔ ضلعی انتظامیہ نے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جس پر سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے اورمزید گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اس قبیلے کے لوگوں نے ضلعی انتظامیہ سے معافی مانکی اور اکھاڑے گئے پودوں کو دوبارہ خود لگاکر مزید پودے لگانے کا عہد کیا۔ 
پودے اکھاڑنا

 کراچی (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں کی گرفتاریوں کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کرکے انھیں صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 12 اگست کو کراچی کا دورہ کریں گے اس دوران ان کی اہم ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔وزیراعظم عمران خان اتحادی جماعتوں اور ارکان اسمبلی سے بھی ملیں گے۔ انھیں وفاق کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔
وزیراعظم نوٹس

مزید :

صفحہ اول -