جے یو آئی (ف) کے بعد نیشنل پارٹی بھی (ن) لیگ اورپی پی پی کے رویہ پربرہم

جے یو آئی (ف) کے بعد نیشنل پارٹی بھی (ن) لیگ اورپی پی پی کے رویہ پربرہم

  

 اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے بعد نیشنل پارٹی نے بھی اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی میں حکومت کا ساتھ دیا جس پر اپوزیشن میں پھوٹ پڑگئی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے بعد نیشنل پارٹی نے بھی اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر میر کبیر کا کہنا ہے کہ پہلے حکومتیں دو پارٹی سسٹم پر بنتی تھیں لیکن اب اپوزیشن بھی 2 پارٹی سسٹم پرمشتمل ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں بڑی پارٹیاں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی بغیرمشاورت فیصلہ سازی اور لین دین کرتی ہیں، ان کے اقدامات کے باعث بدنام پوری اپوزیشن ہوتی ہے۔

این پی برہمی

مزید :

صفحہ اول -