پارک لین ریفرنس، آصف زرداری پر آج فرد جرم عائد کی جائیگی  

  پارک لین ریفرنس، آصف زرداری پر آج فرد جرم عائد کی جائیگی  

  

 اسلام آباد (آن لائن) احتساب عدالت اسلام آباد آج پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرے گی۔ گزشتہ روز احتساب عدالت کے کورٹ روم نمبر دو کے جج اعظم خان کی عدالت سے جاری تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ میں کہاگیا تھا کہ آصف زرداری اور خواجہ انور مجید سمیت 9 ملزمان پر وڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کی جائیگی، آصف زرداری پر بلاول ہاؤس کراچی جبکہ خواجہ انور مجید پر کراچی کے ہسپتال سے وڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد ہو گی ریفرنس کے3 ملزمان فاروق عبداللہ،محمد حنیف اور محمد سلیم فیصل رجسٹرار آفس کراچی سے وڈیو لنک پر موجود ہوں گے جبکہ اقبال خان نوری، محمد حنیف، حسین لوائی اور طحہ رضا کیلئے اڈیالہ جیل میں وڈیو لنک کے انتظامات کیا جائے گا تمام ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ پر حاضری یقینی بنانیکی ہدایت کی ہے رجسٹرار احتساب عدالت یا ان کے نامزد کردہ مجاز افسر ملزمان کی شناخت کریں گے۔

زرداری 

مزید :

صفحہ اول -