عالمی ادارے اور 59فیصد پاکستانی شہری نیب کی کارکردگی پر مطمئن ہیں: چیئر مین نیب 

  عالمی ادارے اور 59فیصد پاکستانی شہری نیب کی کارکردگی پر مطمئن ہیں: چیئر مین ...

  

 اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین سی پیک میں شفافیت کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں۔چیئرمین نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی احتساب بیورو پاکستان میں اقوام متحدہ کا فوکل ادارہ ہے۔ میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان واحد ملک ہے جس نے چین کے ساتھ بدعنوانی کے خاتمے کا ایم او یو دستخط کیا۔ پاکستان اور چین سی پیک میں شفافیت کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل سمیت تمام اداروں نے نیب کارکردگی کو سراہا۔ سروے میں 59 فیصد شہریوں نے نیب کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

چیئرمین نیب  

مزید :

صفحہ اول -