حکومت نے بیٹی کو باپ سے ملنے نہیں دیا، احتساب نہیں انتقام ہے: احسن اقبال 

      حکومت نے بیٹی کو باپ سے ملنے نہیں دیا، احتساب نہیں انتقام ہے: احسن اقبال 

  

 کراچی(آئی این پی) مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نیب پی ٹی آئی کا ذیلی ادارہ ہے جس دن چینی چوروں، بی آر ٹی اور ادویات بحران کے ذمہ داروں کو پکڑا گیا تو اس دن کہیں گے ہوا کا رخ بدل رہاہے سلکٹیڈ حکمراں جھوٹے وعدے اورخواب دکھا کر حکومت میں آئے  سلکٹیڈ حکمرانوں سے حکومت نہیں چل رہی اس لئے بہتر ہے مستعفی ہو کر گھر واپس چلے جائیں،عمران خان کا فاشزم نہیں چلنے دیں گے،(ن) لیگ عوام کے حقوق پر پہرہ دے گی،ملکی مفاد کی خاطر ایف اے ٹی ایف بل کی حمایت کی،وزیر اعظم نے اس حمایت کو بھی این آر او قراردیدیا،حکومت احتساب کے نام پر انتقام لے رہی ہے،اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی آئندہ چند دنوں میں ہوگی،اختلافات کا راگ الاپنے والے اپنی نا کا میوں پر پر دہ ڈالنے کے لئے منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں،اگر سلکٹیڈ خان خود نہیں گئے تو پھر عوام سڑکوں پرآنے پر مجبور ہونگے۔گزشتہ روز پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت  عوامی اعتماد کھو چکی ہے لہٰذا اب وہ انتقام پر گامزن ہے جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومت دونوں ہی سیاسی نظریاتی وسیاسی اختلاف رکھنے والوں کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ ریاست کا اہم ستون صحافت زیر عتاب ہے تو دوسری طرف سیاسی اختلاف کی بنیاد پر مزاراتِ اولیاء کے خلاف صوبائی محکمہ اوقاف کارروائی میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ مہاتیر محمد نے دلیرانہ انداز میں کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے اور بھارت کی دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لائے۔موجودہ حکومت  نے کشمیر کیلئے کچھ نہیں کیا،کشمیر کے معاملے پر کوئی ملک ہمارے ساتھ نہیں ہے۔ان کی حکمرانی کا ہر دن عوام پر بھاری پڑ رہا ہے۔حکومت سیاسی لوگوں کو اہمیت نہیں دے رہی،اہمیت ان کو دے رہے ہیں جو انہیں لے کر آئے ہیں۔یہ احتساب نہیں انتقام ہے،زرداری کیساتھ رویہ انتقام کا ہے احتساب کا نہیں ہے،احتساب کے نام پر جتنا ظلم کرینگے وہ آپکو ہضم نہیں ہوگا۔ سلکٹیڈ حکومت نے نواز اور شہباز خاندان کیساتھ جو کیا ہے وہ انتقامی کاروائیاں ہیں،آپ نے بیٹی کو باپ سے ملنے نہیں دیا۔یہ ظلم کی کاروائیاں سلکٹیڈ حکمرانوں کو بھگتنی ہونگی۔

احسن اقبال 

مزید :

صفحہ اول -