نوازشریف اپنے خلاف مقدمات میں بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہوں، فواد چوہدری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کیخلاف مقدمات فوری طور پر شروع کرنا چاہئیں اور وہ ویڈیو لنک کے ذریعے کارروائی میں پیش ہوں۔سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا آج احتساب عدالت آصف زرداری پر بذریعہ ویڈیو لنک فرد جرم عائد کرنے جا رہی ہے، عدالتوں میں ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی خوش آئند ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ نوازشریف کے خلاف مقدمات میں ٹیکنالوجی استعمال کیوں نہیں کی جارہی، ان کیخلاف مقدمات کو فوری طور پر شروع کرنا چاہیے اور نوازشریف ویڈیو لنک سے شامل ہوں۔
فواد چوہدری