شجر کاری مہم،آذربائیجان، چین اور ترک سفارتخانوں میں پودے لگائے گئے

  شجر کاری مہم،آذربائیجان، چین اور ترک سفارتخانوں میں پودے لگائے گئے

  

 اسلام آباد (این این آئی)غیرملکی سفیروں نے بھی وزیراعظم عمران خان کی شجر کاری مہم میں حصہ لینا شروع کر دیا،چینی سفیر یاؤ جنگ، آذربائیجانی سفیر علی علیزادہ اور ترک سفیر مصطفی یرداکل نے سفارتخانوں میں پودے لگائے۔ سفیر علی علیزادہ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر پاکستان بھر میں درختوں کی شجرکاری مہم میں حصہ ڈال کر خوشی ہوئی۔ آذ ر با ئیجا ن ہمیشہ موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے خلاف اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔ ترک سفیر مصطفی یرداکل نے کہاکہ دس بلین ٹری سونامی مہم کا ہمیشہ سے حصہ ہیں۔چینی سفیر یاؤ جنگ نے وزیر اعظم عمران خان کی شجرکاری مہم کے تحت سفارت خانے میں درخت لگایا،چینی سفارتخانے کے مطابق گرین سفارتخانہ، گرین پاکستان کے تحت2 سالوں میں سفارتخانے نے احاطے میں 500 درخت لگائے ہیں۔

شجرکاری مہم 

مزید :

صفحہ اول -