بھارت،قرنطینہ سنٹر میں آتشزدگی سے11مریض زندہ جل گئے،کورونا سے مزید861ہلاکتیں 

  بھارت،قرنطینہ سنٹر میں آتشزدگی سے11مریض زندہ جل گئے،کورونا سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں قرنطینہ سنٹر میں آگ لگنے سے 11افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔جبکہ ملک میں کوروناکیسز کی تعداد21لاکھ 53ہزار10، ہلاکتیں 43ہزار379 ہوگئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح ریاست کے ضلع وجے واڈا میں ہوٹل کو نوول کروناوائرس کے علاج کیلئے تبدیل کی گئی جگہ میں اچانک آگ لگ گئی۔تقریبا20افراد کو وقوعہ سے بحفاظت نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔اگرچہ آتشزدگی کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔علاوہ ازیں۔بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کے روزجاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں نوول کروناوائرس کے کیسز کی تعداد21لاکھ 53ہزار10جبکہ ہلاکتیں 43ہزار379 ہوگئی ہیں۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 64ہزار399نئے کیسز سامنے آئے جبکہ مزید861افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارت ہلاکتیں 

مزید :

صفحہ اول -