صبا قمر، بلال سعید کیخلاف تھانہ اکبری گیٹ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر
لاہور(این این آئی)مسجد وزیر خان میں گانے کی ریکارڈنگ کے معاملے پر ایک اور شہری نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی ہے۔ پولیس کے مطابق اندرون لاہور کے رہائشی رانا عاکف نے درخواست تھانہ اکبری گیٹ میں جمع کرائی ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فلم کی عکس بندی کے دوران صبا قمر اور بلال سعید نے مسجد میں رقص کر کے اس کے تقدس کوپامال کیا،مذہبی جذبات مجروح کرنے پردونوں کیخلاف مقدمہ درج کیاجائے۔
درخواست مقدمہ