مسجد کی بے حرمتی کے ذمہ داروں کو مثالی سزا دی جائے،چودھری برادران

مسجد کی بے حرمتی کے ذمہ داروں کو مثالی سزا دی جائے،چودھری برادران

  

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسجد وزیر خان میں گانے کی ویڈیو فلمانے کے معاملے پر ردّ عمل دیتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور ق لیگ صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ صدافسوس ابھی تک اس کا ارتکاب کرنے والے آزاد ہیں۔ اسلام کے نام پر لاکھوں قربانیاں دے کر یہ ملک کیا اس لیے قائم کیا گیا تھا کہ یہاں مساجد میں رقص و سرود ہو؟ مساجد میں کتنی دیدہ دلیری سے ناچ گانا ہو رہا ہے جو کہ شریعت کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔تمام ذمہ داروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔انہیں قرار واقعی اور مثالی سزا دی جائے۔سانحہ کے ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کر کے مقدمہ چلایا جائے۔ اس کی اجازت دینے والوں کو ابھی تک پکڑ کر جیل میں نہیں ڈالا گیا۔مسجد وزیر خان میں ناچ گانے کی قبیح حرکت کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ 

مثالی سزا

مزید :

صفحہ اول -