قسم کھا کر کہتا ہوں، مسجد میں میوزک چلایا، نہ ہی ڈانس کیا، اداکار بلال سعید

  قسم کھا کر کہتا ہوں، مسجد میں میوزک چلایا، نہ ہی ڈانس کیا، اداکار بلال سعید

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ بلال سعید نے کہا ہے قسم کھا کر کہتا ہوں، مسجد میں میوزک چلایا، نہ ہی ڈانس کیا، فوٹو شوٹ کی غرض سے صباء اورمیں نے ایک چھوٹی سی ایکٹنگ کی،ویڈیو میں سے مسجد وزیر خان والاشوٹنگ کا حصہ نکال رہا ہوں، غلطی کی اللہ تعالیٰ اور عوام سے معافی مانگتاہوں، زندگی میں کبھی ایسا نہیں کریں گے۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا میں نے اور صبا قمر نے مسجد وزیر خان میں ایک نکاح کا سین شوٹ کیا،جس کی وجہ سے بہت زیادہ غلط فہمی نے جنم لیا اور لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی۔ کہا گیا ہم مسجد میں ڈانس کررہے تھے، وہاں میوزک پلے کیا یعنی گانا چلایا، مسجد کے تقدس کوپامال کیا۔انہوں نے کہا کہ الحمداللہ میں ایک مسلمان ہوں، میری تربیت مسلمان گھرانے میں ہوئی ہے، میں ایسا کرنے کا اپنے وہم وگمان میں بھی نہیں سوچ سکتا۔ گواہ وہاں پر موجود مسجد انتظامیہ بھی ہے۔ تاہم ایک کلپ کی وجہ سے غلط فہمی ہوئی، ہم سب جانتے ہیں اس سے پہلے بھی مساجد میں فوٹوشوٹ ہوتے آئے ہیں۔ ہم سے عدم توجہی کی بناء پر غلطی ہوتی ہے۔ہم اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتے ہیں، اللہ پاک معافی مانگنے والوں کو پسند کرتا ہے۔

 اداکار بلال سعید

مزید :

صفحہ اول -