ہم سب مسلمان،توہین مذہب کا سوچ بھی نہیں سکتی،صبا قمر کا موقف
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسجد وزیر خان میں گانے کی عکس بندی میں ملوث ماڈل گرل صبا قمر نے وضاحت پیش کر دی ہے۔ماڈل گرل نے موقف اختیار کیا کہ شوٹنگ کے دوران مسجد کی انتظامیہ بھی موجود تھی اور وہ گواہ ہیں کہ وہاں کسی قسم کی کوئی موسیقی نہیں چلائی گئی۔جو حصہ فلمایا گیا وہ میوزک ٹریک کا حصہ ہے۔گانے کی پوری ویڈیو 11 اگست کو سامنے آرہی ہے۔ براہ کرم ویڈیو دیکھیں اور سمجھیں کہ ہم سب ایک ہی صفحے پر ہیں،ہم سب مسلمان ہیں،ہمارے دل میں بھی اپنے مذہب اسلام کیلئے اتنی ہی محبت اور احترام ہے جتنا آپ سب کے دل میں ہے اور کبھی بھی اس کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔ جو ویڈیو جو سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ہے وہ قبول کے پوسٹر کے لیے محض ایک کلک تھا۔ انجانے میں اگر کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے تو ہم معذرت خواہ ہیں۔
توہین مذہب