مہندا راجاپاکسے نے سری لنکا کے نئے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

مہندا راجاپاکسے نے سری لنکا کے نئے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولمبو(شِنہوا)سری لنکا پوڈو جا نا پیروامونا پارٹی کے رہنما مہندرا راجا پاکسے نے اتوار کے روز ملک کے نئے وزیراعظم کے حیثیت سے حلف اٹھا لیا، ان کی پارٹی نے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔راجہ پاکسے نے کولمبو کے نواح میں واقع بدھ مت کے مندر میں ایک عظیم الشان تقریب کے دوارن حلف لیا جس میں حکمران اور حزب اختلاف کی جماعتوں سے تعلق رکھنیوالے قانون سازوں اور سفارتی برداری نے شر کت کی۔راجہ پاکسے نے چوتھی بار ملک کے وزیراعطم کے حیثیت سے حلف لیا۔5 اگست کو ہونے والے انتخابات میں راجاپا کسے کی پارٹی نے 145 نشستیں حاصل کیں جو 225 رکن پارلیمنٹ میں نئے قانون سازوں کے انتخاب کے لئے ہوئے تھے۔ان کی نئی کابینہ اس ہفتے کے آخر میں حلف اٹھائے گی۔ انتخابات نوول کرونا وائرس وبائی مرض کی وجہ سیصحت کی سخت گا ئیڈ لا ئنز کے تحت منعقد کئے گئے جس نے ملک میں 2ہزار 800سے زیادہ افراد کو متاثر کیا ہے۔سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے کے مطابق، نئی پارلیمنٹ 20 اگست کو بلائی جائے گی۔
مہندار راجاپکسے

مزید :

صفحہ اول -