دیا مربھاشا ڈیم کا منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کرلیا جائیگا، مزمل حسین

دیا مربھاشا ڈیم کا منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کرلیا جائیگا، مزمل حسین

  

 اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے کہا ہے کہ دیا مر بھاشا کی تعمیر کا آغاز تاریخی پیش رفت ہے ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ منصوبہ مقررہ مدت 2028 میں ہی مکمل کر لیا جائے گا منصوبے کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4500 میگاواٹ ہے چیئرمین واپڈا نے کہا کہ ڈیم میں 81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہو سکے گا  یہ پاکستان کی واٹر،فوڈ اور انرجی سیکیورٹی کیلئے اہم منصوبہ ہے مزمل حسین نے کہا کہ ہم نے بہت وقت ضائع کیا اب کئی ڈیم بنائیں گے پاکستان کو سستی بجلی کی اشد ضرورت ہے سستی بجلی سے معاشی پہیہ تیز چل سکتا ہے۔

چیئرمین واپڈا

مزید :

صفحہ اول -