بلاول کی مہمان نوازی کو تیار،انہیں بی آرٹی سفری کارڈ بجھوا دیا،شاہ محمد

  بلاول کی مہمان نوازی کو تیار،انہیں بی آرٹی سفری کارڈ بجھوا دیا،شاہ محمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)  وزیر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا شاہ محمد نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پشاور کے بس ریپڈ ٹرانزٹ  منصوبے  پر تنقید کرنے پر انہیں بی آرٹی میں سفری کارڈ بھیج دیا ہے۔ وزیرٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا شاہ محمد وزیر نے کہا کہ بی آر ٹی میں سفر کے لیے بلاول بھٹو کو سفری کارڈ بنوا کر بھیج دیا ہے کیوں کہ وہ بی آر ٹی پر تنقیدکر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اب بلاول بھٹو آئیں انہیں بی آرٹی کی سیر بھی کرائیں گے اور مہمان نوازی بھی کریں گے۔ امید ہے سندھ حکومت بھی گرین بس کا ایک کارڈ مجھے بھی بھیجے گی۔انہوں نے کہا کہ  اپوزیشن سے بی آر ٹی منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا۔ بی آرٹی جون 2021 میں مکمل ہونا تھی ہم نے سال پہلے بنالی ہے۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا جیسے ہی سگنل دیں گے افتتاح کر دیا جائیگا۔واضح رہے کہ منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 49 ارب روپے لگایا گیا جو71 ارب روپے سے بھی تجاوز کرچکا ہے۔
مہمان نوازی 

مزید :

صفحہ اول -