یروشلم میں ہزاروں افراد کا اسرائیلی وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے سامنے مظاہرہ، استعفے کا مطالبہ 

  یروشلم میں ہزاروں افراد کا اسرائیلی وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے سامنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


یروشلم (این این آئی) یروشلم میں ہزاروں افراد نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے مظاہرہ کیا۔ نیتن یاہو کی کورونا وبا سے نمٹنے کی پالیسی کے مخالف مظاہرین نے ان کے فوری استعفے کا مطالبہ بھی کیا۔ لاک ڈاؤن اور سخت اقدامات کے باعث اسرائیلی وزیر اعظم کی مخالفت میں اضافہ ہوا ہے اور ان کی مقبولیت میں تیس فیصد تک کمی آئی ہے۔ ناقدین کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو نے کورونا کے تدارک کے لیے پالیسی بناتے ہوئے شہریوں کے کاروبار اور ملازمتوں کا تحفظ یقینی نہیں بنایا۔ رواں برس اسرائیلی معیشت میں چھ فیصد کمی کا خدشہ ہے۔
یروشلم مظاہرہ

مزید :

صفحہ اول -