وزیر اعلیٰ محمود خان نے باچا خان ایئرپورٹ پر پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا

وزیر اعلیٰ محمود خان نے باچا خان ایئرپورٹ پر پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا

  

پشاور(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی احکاما ت کی روشنی میں باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاورپروزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمودخان نے پودالگاکربلین ٹری سونامی شجرکاری مہم کاباقاعدہ افتتاح کیاگیا۔اس موقع پرصوبائی وزیربرائے صحت وخزارنہ تیمورخان جھگڑا،وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ماحولیات اورایئرپورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسرعبیدالرحمان عباسی بھی موجودتھے۔ اس موقع پرچیف آپریٹنگ آفیسرباچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاورعبیدالرحمان عباسی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان کوسول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے خیبرپختونخوامیں تمام ایئرپورٹس پربلین ٹرین سونامی شجرکاری مہم کے حوالے سے مفصل بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوامیں تمام ایئرپورٹس پرشجرکاری مہم جاری رہیگاجس کے تحت سیدوشریف ایئرپورٹ،بنوں ایئرپورٹ،پاراچنار ایئرپورٹ اورڈی آئی خان ایئرپورٹ میں 3000پودے لگائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان نے باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاورسمیت سیدوشریف ایئرپورٹ،بنوں ایئرپورٹ،پاراچنار ایئرپورٹ اورڈی آئی خان ایئرپورٹ پرسول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بلین ٹری سونامی شجرکاری مہم کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ شجرکاری ہمارے ماحول کوتروتازگی اورشفاف ماحول بخشے گا۔

مزید :

صفحہ اول -