ملک میں 1ارب پودے لگانے کا ٹارگٹ پو را کرینگے: نور الحق قادری
خیبر (بیورورپورٹ) وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر پیر نورالحق قادری نے لنڈیکوتل تحصیل کمپاونڈ میں کلین اینڈ گرین پاکستان شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستا ن میں ایک ارب پودے لگا نے کا ٹارگٹ پورا کرینگے وزیر اعظم عمران خان کا مشن ہیں کے پورے ملک میں شجر کا ری کی جائے لیڈرکی خصوصیا ت ہیں کہ وہ آنے والے نسلوں کیلئے سوچتے ہیں جبکہ موجودہ وقت میں نئی نسل بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک وقت میں پاکستان پانی سے خود کفیل تھا لیکن اب ماحولیا تی تبدیلی سے پاکستان میں بھی پانی کی مشکلات بڑھ رہے ہیں پودے لگا نے سے بارشیں زیا دہ ہونگے جس سے پانی کا مسئلہ بھی حل ہو جائیگا نورالحق قادری نے کہا کہ پودے لگا نا ثواب کاکام ہیں پودے بھی اللہ کی تسبیح کر تے ہیں جس نے پودا لگایا وہ ثواب میں برابر کے شریک ہیں جبکہ صدقی جا ریہ ہے انہوں نے کہا کہ ماحولیا تپر بہت اثرپڑتا ہے جبکہ ماحول پر دوررس مثبت اثرات مرتب کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ پورے ملک ٹائیگر فورس سمیت نوجوان نسل اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور یہ ذمہ داری ٹائیگر فورس اچھے طریقے سے سرانجام دینگے نورالحق قادری نے علماء پر زور دیا کہ وہ جمعہ خطابات میں لوگوں کو شعور دیں کہ وہ اپنے گھروں پہاڑوں اور دوسرے جہگوں پر پودے لگا ئیں اس میں ایمانی اور قومی جذبے سے حصہ لے جبکہ اس حوالے سے جو چلینجز درپیش ہے اس کیلئے پہلے سے تیا ررہنے سے قابو کر سکتے ہیں وزفاقی وزیر نورا لحق قادری نے بعد ازاں پسید خیل روڈ کا افتتاح بھی کیا اور عبدلخاد میں سپورٹس گراونڈ پر کام کا جائزہ بھی لیا