شجر کاری آنے والی نسلوں کی بقاء کیلئے انتہائی ضروری ہے: شہر یار آفریدی 

شجر کاری آنے والی نسلوں کی بقاء کیلئے انتہائی ضروری ہے: شہر یار آفریدی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کوہاٹ(نامہ نگار)وزیرمملکت برائے سیفران ونارکاٹکس اور چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے پرائم منسٹر ریلیف ٹائیگر فورس کے ہمراہ ٹائیگر فورس پلانٹیشن ڈے مون سون شجرکاری مہم کے تحت پودے لگاکر علاقہ گمبٹ میں باقاعدہ آغاز کردیا،اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ جنگلات،کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید جبارشاہ،ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کیپٹن ریٹائرڈ عبدالرحمان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بشیراحمد،ڈی ایف او کوہاٹ احمد جلیل،ایس ڈی ایف او جنید خان،کے علاوہ سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے سربراہان اورٹائیگر فورس کے جوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی شہریار خان آفریدی کہا کہ پاکستان کے مستقبل کے پیش نظر ہریالی اور ہرا بھرا پاکستان سب کیلئے اچھا اور نیک شگون ہے۔ شجرکاری آنے والی نسلوں کی بقاء کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ آنے والی نسلوں کو ورثے میں دولت سے زیادہ سرسبز و شاداب ماحول فراہم کرنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔فارسٹ ڈویڑن کوہاٹ کے تعاون سے ٹائیگر فورس ڈے کے موقع پرکوہاٹ ڈویژن میں چارلاکھ سے زیادہ پودے لگائیں جائینگے۔ یہ پودے محکمہ جنگلات کوہاٹ ڈویژن کے اہلکار، ٹائیگر فورس کے رضاکار مشترکہ طور پر لگائیں گے۔ ان پودوں کی دیکھ بھال محکمہ جنگلات کریں گی۔شہریار خان آفریدی نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی سرسبز و شادابی میں مضمر ہے۔ پاکستان کے مستقبل کے پیش نظر ہریالی اور ہرا بھرا پاکستان سب کیلئے اچھا اور نیک شگون ہے۔ درخت ماحول سے آلودگی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور درخت انسانی زندگی کے لیے بھی نہایت اہم ہیں۔ اس کے علاوہ کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید جبارشاہ،ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کیپٹن ریٹائرڈ عبدالرحمان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بشیراحمد،ڈی ایف او کوہاٹ احمد جلیل،ٹائیگر فورس کوہاٹ کے سربراہ افتاب عالم ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا،تقریب کت اختتام پروزیرمملکت برائے سیفران ونارکاٹکس اور چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے پرائم منسٹر ریلیف ٹائیگر فورس کے ہمراہ ٹائیگر فورس پلانٹیشن ڈے مون سون شجرکاری مہم کے تحت پودے لگاکر علاقہ گمبٹ میں باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

مزید :

صفحہ اول -