ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے بریک تھرو ہوچکا: اسد قیصر 

ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے بریک تھرو ہوچکا: اسد قیصر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 صوابی(رپورٹ: محمد شعیب سے) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسد قیصر نے واضح کر دیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف(فنانس ایکشن ٹاسک فورس) کے حوالے سے بریک تھرو ہو چکا ہے اس حوالے سے پارلیمنٹ نے چار بلز پاس کر دیئے ہیں جب کہ آٹھ مزید بلز پارلیمنٹ کے اگلے سیشن میں پاس کئے جائیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے حجرہ عدنان خان کلابٹ میں شجر کاری مہم کے افتتاح کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کر تے ہوئے کیا قبل ازیں انہوں نے گجو خان میرہ شاہ منصور (صوابی) میں پودا لگا کر باقاعدہ طور پر مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم خان کے علاوہ ایم پی ا ے عاقب اللہ، ایم پی اے حاجی رنگیز احمد، محکمہ صحت کے حکام اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بعد ازاں سپیکر اسد قیصر نے ایک بچے کو پولیو کے قطرے پلوا کر تیرہ اگست سے شروع ہونے والے پولیو مہم کا افتتاح کر تے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں محکمہ صحت اور پولیو ٹیم کے ساتھ تعاون کیا جائیھ۔ سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے ایف اے ٹی ایف کے جو بھی مطالبات ہے انہیں ہم پورا کر ینگے۔انہوں نے کہا کہ آج خوشی کی بات ہے کہ ہم نے اپنے آبائی ضلع صوابی میں شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس علاقے میں لوکل کمیٹی بھی ساٹھ ہزار پودے لگائے گی جب کہ سرکاری سطح پر تیس ہزار پودے لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر کے تمام صحراؤں، سرکاری ہسپتالوں، سکولوں اور کالجز میں درخت لگائے جائیں گے انہوں نے پاکستانی قوم سے اپیل کی کہ وہ مل کر حکومت کی شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کر دار ادا کریں۔کیونکہ یہ نہ صرف پاکستان کے مستقبل اور ترقی کے لئے بھی انتہائی ضروری ہے بلکہ حکومتی وژن کے مطابق ہمارا گرین اور کلین پاکستان کا جو خواب ہے وہ پورا ہو جائیگا۔ اس موقع پر سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پورے پاکستان میں لاکھوں کی تعداد میں مون سون کے دوران وزیر اعظم کے خصوصی ہدایت پر پودے لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ صوابی کے گجو خان میرہ میں 32ہزا ر پودے لگائے جائیں گے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ پودے نہ صرف صدقہ جاری ہے بلکہ ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے بھی پودے لگانا ناگزیر ہے۔

مزید :

صفحہ اول -