سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے ادارے تباہ ہوئے: اسلم اقبال

سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے ادارے تباہ ہوئے: اسلم اقبال

  

 لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے ادارے تباہ ہوئے، اداروں کی ساکھ متاثر ہوئی اور ریاست کمزور ہوئی، پی ٹی آئی کی حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کے معاشی استحکام کے لئے کامیاب جدوجہد کی ہے، میاں اسلم اقبال نے ان خیالات کا اظہار سمن آباد میں ٹائیگر فورس ڈے کے حوالے سے شجر کاری مہم کے تحت پودا لگانے کی تقریب میں کیا۔انہوں نے کہا سابق حکمرانوں نے درخت کاٹ کر کنکریٹ کے پہاڑ کھڑے کئے، تحریک انصاف کی حکومت آئندہ نسلوں کو آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی کے لئے درخت لگا رہی ہے، ماضی کی حکومتوں نے ووٹ کے حصول کے لئے نمائشی کام کئے، ہم وطن عزیز کو سرسبز بنانے اور سنوارنے کے لئے تعمیری کام کر رہے ہیں۔ آٹے کی قیمتوں کے بارے ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی گندم خریداری ہدف پورا کیا۔

 اسلم اقبال

مزید :

صفحہ آخر -