ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے بریک تھرو ہوچکا: اسد قیصر 

  ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے بریک تھرو ہوچکا: اسد قیصر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 صوابی(آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسد قیصر نے واضح کر دیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف(فنانس ایکشن ٹاسک فورس)  کے حوالے سے بریک تھرو ہو چکا ہے اس حوالے سے پارلیمنٹ نے چار بلز پاس کر دیئے ہیں جب کہ آٹھ مزید بلز پارلیمنٹ کے اگلے سیشن میں پاس کئے جائیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے حجرہ عدنان خان کلابٹ میں شجر کاری مہم کے افتتاح کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آج خوشی کی بات ہے کہ ہم نے اپنے آبائی ضلع صوابی میں شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس علاقے میں لوکل کمیٹی بھی ساٹھ ہزار پودے لگائے گی جب کہ سرکاری سطح پر تیس ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ پاکستان بھر کے تمام صحراؤں، سرکاری ہسپتالوں، سکولوں اور کالجز میں درخت لگائے جائیں گے۔قوم سے اپیل ہے وہ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کر دار ادا کریں کیونکہ یہ پاکستان کے مستقبل اور ترقی کے لئے بھی انتہائی ضروری ہے۔
اسد قیصر

مزید :

صفحہ آخر -