مانسہرہ، دریائے کنہار میں گاڑی گرنے سے میاں بیوی جاں بحق، 2بچے زخمی

مانسہرہ، دریائے کنہار میں گاڑی گرنے سے میاں بیوی جاں بحق، 2بچے زخمی

  

 مانسہرہ(این این آئی)پارس کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی دریائے کنہار میں جاگری۔میاں بیوی جاں بحق،بچے زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فیصل آباد سے ناران جانے والی سیاحوں کی گاڑی ایوری کیری ڈبہ ڈمناڑیاں پارس کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریائے کنہار میں جاگری۔گاڑی میں سوار دوبچوں  12سالہ آمنہ اور17سالہ عبداللہ ساکنان فیصل آباد کو دریائے کنہارے سے زخمی حالت میں مقامی افراد نے فوری طور پر نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔ جبکہ ان کے والدین گاڑی سمیت دریائے کنہار کی نظر ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

گاڑی گر گئی

مزید :

صفحہ آخر -