بلوچستان میں پولیو کا ایک کیس رپورٹ،ملک بھر میں تعداد 64ہوگئی

    بلوچستان میں پولیو کا ایک کیس رپورٹ،ملک بھر میں تعداد 64ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان میں پولیو وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جس کے بعدملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 64 ہوگئی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق پولیو سے متاثرہ بچے کا تعلق بلوچستان سے ہے۔پولیو سے متاثرہ 20 ماہ کا بچہ کوئٹہ کی یوسی میاں غنڈی کا رہائشی ہے، پولیو ٹیسٹ کے لیے بچے سے سیمپل 25 جولائی کو لئے گئے تھے، رپورٹ آنے پر بچے میں پولیو کی تصدیق ہوگئی۔قومی ادارہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ پولیو سے متاثرہ بچے کے والدین بچے کو پولیو ویکسین پلوانے سے انکاری تھے۔
پولیو کیس

مزید :

صفحہ آخر -