آئی جی سندھ کی ہدایت پر  55 پولیس اہلکار معطل

  آئی جی سندھ کی ہدایت پر  55 پولیس اہلکار معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 نوابشاہ(آئی این پی) ٓئی جی سندھ کی ہدایات پر ایس ایس پی نوابشاہ نے پولیس کے 55 اہلکاروں کو ملازمت سے فارغ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی نے بتایا کہ 55 اہلکاروں کو سپریم کورٹ کے حکم اور آئی جی سندھ کی ہدایات کے مطابق برطرف کیا گیا ہے۔ سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس تنویر حسین کا کہنا تھا کہ برطرف اہلکاروں کی تنخواہیں روکنے کیلئے محکمہ خزانہ کو خط ارسال کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی تنویر حسین تنیو کے خط کی کاپی   کے مطابق  برطرف اہلکاروں پر 2014 میں سفارشی بنیاد پر بھرتی ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔
اہلکار معطل

مزید :

صفحہ آخر -