بلاول بھٹو کا پیپلزپارٹی کے بانی رکن سعید احمد خان کے انتقال پر غم و صدمے کا اظہار

بلاول بھٹو کا پیپلزپارٹی کے بانی رکن سعید احمد خان کے انتقال پر غم و صدمے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی رکن سعید احمد خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیاہے۔ سعید احمد خان شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے جیالے تھے اور انہوں نے زمانہ طالب علمی کے دوران بھی جنرل ضیاء کی فاشسٹ آمریت کے خلاف بھی جدوجہد کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے سعید احمد خان مرحوم کی پارٹی کے لئے خدمات اور ثابت قدمی کو سراہاتے ہوئے ان کے خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اور بھٹو خاندان دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے سعید احمد خان مرحوم کی مغفرت اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
بلاول اظہار

مزید :

صفحہ آخر -