ٹڈی دل  کے حملے روک دیئے، صرف ضلع تھر پار کر تک محدود کردیا: حکام 

ٹڈی دل  کے حملے روک دیئے، صرف ضلع تھر پار کر تک محدود کردیا: حکام 

  

 اسلام آباد(آن لائن) حکومت پاکستان کے بروقت اقدامات اور محکمہ تحفظ خوراک، پاک فوج اور تمام اداروں کی شبانہ روز محنتوں سے ٹڈی دل کے حملے کو صرف ایک ضلع تھرپارکر تک محدود کر دیا گیا ہے۔این ایل سی سی کے مطابق ملک کے علاقوں میں 1146 مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 6229 سے زائد افراد اور 800 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ پاکستان میں اب تک 489433 مربع کلو میٹر کا سروے اور 11038 مربع کلومیٹر پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے جو کہ خطے کے دوسرے ممالک میں سب سے ذیادہ ہے۔ صوبہ پنجاب میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 265000 ایکڑ پر سروے کیا گیا۔ سروے میں 2917 افراد (بشمول پاک فوج) اور408 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھرمیں 74.3 کروڑ ایکڑ پر سروے اور1159144 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔صوبہ سندھ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 104681 ایکڑ پر سروے اور1 ضلع (تھرپارکر) میں ٹڈی دل کی موجودگی 3125 ایکڑ میں آپریشن کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 1177 افراد (بشمول پاک فوج) اور 174 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 35۔2 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 252408 ایکڑ پرآپریشن کیا جا چکا ہے۔ 

ٹڈی دل

مزید :

صفحہ آخر -