پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
اسلام آباد(آئی این پی) پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس(آج) پیر کو ہو گا، جس میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کے آڈٹ سے متعلق معاملے کا جائزہ لیا جائے گا،جبکہ سینیٹ سیکرٹریٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق معاملے پر بھی غور کیا جائے گا، کمیٹی کا اجلاس دوپہر دو بج کر تیس منٹ پر ہو گا، اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین کریں گے۔
کمیٹی اجلاس