عوام،علماء کر ام شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، نور الحق قادری

  عوام،علماء کر ام شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، نور الحق قادری

  

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیربرائے مذہبی امورپیرنورالحق قادری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی کلین اینڈ گرین شجرکاری مہم میں عوام علماء کر ام مشران بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اوراس مہم سے عوام اورماحول کو مستفید کرانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیاجائے، شجر کاری مہم کا بنیادی مقصد علاقے کو بہتر ماحول اور سرسبز وشداب بنانا ہیں۔ ضلع خیبر،لنڈی کوتل تحصیل ضلعی انتظامیہ کمپاؤنڈ میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کلین اینڈ گرین شجر کاری مہم کا باضاطہ طورپرافتتاح کے موقع پر انہوں نے کہا  کہ ضلع خیبر میں سالانہ شجرکاری مہم کے دوران 1لاکھ پودے لگا ئے جائیں گے جبکہ لنڈی کوتل تحصیل میں 50 ہزار پودے لگا ئے جائیں گے۔

نور الحق قادری

مزید :

صفحہ آخر -