راولپنڈی میں اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جلد آپریشن کرینگے، راجہ بشارت

   راولپنڈی میں اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جلد آپریشن کرینگے، راجہ بشارت

  

راولپنڈی(آئی این پی)پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت نے انکشاف کیا ہے کہ راولپنڈی کے متعدد علاقے جرائم کی آماج گاہ بن چکے ہیں۔ بعض علاقوں میں جرائم پیشہ افراد نے مضبوط نیٹ ورک بنا لیے ہیں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے جلد ہی سرچ آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ بشارت نے لڑکی کو برہنہ کر کے سرعام گھمانے کے واقعے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے ملزمان کو ریلیف دینے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، اگر کوئی ملوث ہوا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

راجہ بشارت

مزید :

صفحہ آخر -