زلفی بخاری کی کوششوں سے 200پاکستانی آج مفت ٹکٹس پر وطن پہنچیں گے

زلفی بخاری کی کوششوں سے 200پاکستانی آج مفت ٹکٹس پر وطن پہنچیں گے

  

اسلام آباد (این این آئی)زلفی بخاری کی یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کی کوششیں کے باعث200 پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے مفت ائیر ٹکٹس کا انتظام کر دیا گیا،200 پاکستانی (آج) پیر کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے اسلام آباد اور ملتان پہنچیں گے۔ معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری کی یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کی کوششوں کے سلسلے میں معروف کاروباری شخصیت اور خلیج ٹائمز کے مالک سہیل گلداری نے 200پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے مفت ائیر ٹکٹس کیلئے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔مفت ائیر ٹکٹس ملنے پر پاکستانی محنت کش خوش ہوگئے اور زلفی بخاری اور سہیل گلداری سے اظہار تشکر کیا۔سہیل گلداری یو اے ای کی معروف کاروباری شخصیت اور خلیج ٹائمز کے مالک ہیں۔

فری ائیرٹکٹس

مزید :

صفحہ آخر -