بیلجیئم میں شدید گرمی کے باعث شہریوں کیلئے الرٹ جاری

بیلجیئم میں شدید گرمی کے باعث شہریوں کیلئے الرٹ جاری

  

برسلز (این این آئی)بیلجیئم میں شدید گرمی کے باعث کوڈ ریڈ نافذ کردیا گیا ہے۔ رائل میٹیورولوجیکل انسٹیٹیوٹ(آر ایم آئی)کی جانب سے اس کوڈ کا مطلب یہ ہے کہ شہری اپنے بزرگوں اور بچوں کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائیں۔ اپنے گھر کی کھڑکیاں دروازے بند رکھیں اور دھوپ میں جانے سے احتراز کرتے ہوئے خوب پانی پئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کچھ سالوں سے عالمی درجہ حرارت میں اضافے کے باعث یورپین سرزمین پر بھی کچھ ایسے دن آتے ہیں جو گرمی میں اضافے کے باعث بڑی عمر کے افراد کیلئے ناقابل برداشت ہوتے ہیں۔ اس دوران فضا میں ایسی حدت اور چبھن ہوتی ہے جس کے باعث طویل العمر افراد سانس لینے میں مشکل محسوس کرتے ہیں اور نتیجے کے طور پر ان کی موت بھی واقع ہوجاتی ہے۔ اس لئے حکومت کی جانب سے شہریوں کو پیشگی خبردار کرنے کیلئے یہ رنگوں پر مشتمل الرٹ سسٹم نافذ کیا جاتا ہے۔آر ایم آئی کے مطابق کوڈ ریڈ کے دوران درجہ حرارت 37 ڈگری سے اوپر رہ سکتا ہے۔ یہ ریڈ کوڈ پیر کے دن تک نافذ العمل رہے گا۔

الرٹ سسٹم نافذ

مزید :

صفحہ آخر -