حاملہ خواتین و بچوں کو غذائی قلت سے بچانے کیلئے اہم اقدام

        حاملہ خواتین و بچوں کو غذائی قلت سے بچانے کیلئے اہم اقدام

  

 اسلام ا ٓ باد (آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر  نے کہا ہے کہ حاملہ، دودھ پلانے والی خواتین اور ان کے کمزور بچوں کو غذائی قلت سے بچانے کے لیے احساس نشوونما پروگرام جلد شروع کیا جا رہا ہے  وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے انسداد غربت ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسٹنٹنگ کی روک تھام پر مبنی احساس نشوونما پروگرام جلد شروع کیا جا رہا ہے پروگرام کے تحت قبائلی ضلع خیبر کے نشوونما مرکز کی تیاریاں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔

ثانیہ نشتر

مزید :

صفحہ آخر -