عمران خان کی زیر قیادت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، سید فخر امام 

   عمران خان کی زیر قیادت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، سید فخر امام 

  

خانیوال(آئی این پی)وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے وزیراعظم پسماندہ اور دوردراز  اضلاع کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اس شعبہ پر خصوصی توجہ دئیے بغیر ہم معاشی ترقی کے اہداف حاصل نہیں کر سکتے۔ضلع خانیوال میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مٹیریل کے معیار کی ضمانت کے ساتھ مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے  انہوں نے یہ بات ڈپٹی کمشنر دفتر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی،ڈی پی او محمد علی وسیم،سید عابد امام شاہ سمیت وفاقی و صوبائی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی  ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اجلاس میں وفاقی وزیر کو ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار،کورونا وائرس کی صورتحال اور آٹاو چینی کی ڈیمانڈ و سپلائی سمیت دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی وفاقی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ تمام محکمے وزیراعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ 

فخر امام 

مزید :

صفحہ آخر -