نوازشریف نے حکومت کومدت پوری کرنیکی ضمانت نہیں دی، رانا ثناء اللہ

  نوازشریف نے حکومت کومدت پوری کرنیکی ضمانت نہیں دی، رانا ثناء اللہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر و رکن قومی اسمبلی رانا ثناء نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف حکومت کو 5 سال پورے کرنے کی کوئی ضمانت نہیں دے کر گئے۔جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو میں رانا ثناء کا کہنا تھا ایف اے ٹی ایف کی قانون سازی میں نواز شر یف کو آگاہ کیا گیا تھا اور بلز کی منظوری کے حوالے سے ان کی رائے سے بھی استفادہ کیا گیا، جمعیت علماء اسلام کی شکایت درست، بلز کی منظوری میں اپوزیشن سے کوتاہی ہوئی ہے مگر اس میں بدنیتی شامل نہیں تھی۔ فضل الر حمن کے لانگ مارچ اور دھرنے سے پہلے ہی پیپلزپارٹی کا مؤقف تھا دھرنے میں شامل نہیں ہونگے جبکہ ن لیگ نے بھی دبے لفظوں میں لانگ مارچ اوردھرنے میں شرکت سے معذرت کرلی تھی۔ اے پی سی کی تاریخ کے حوالے سے بات چیت ہورہی ہے، اپوزیشن کا اتفاق ہے پی ٹی آئی حکومت ختم کرکے نئے انتخا بات کرائے جائیں۔ مریم نواز کیخلاف جھوٹی اور بے بنیاد انکوائری کی جارہی ہے۔

رانا ثناء

مزید :

صفحہ آخر -