ن لیگ نے پی ٹی آئی حکومت گرانے کا فیصلہ کرلیا،جاوید لطیف کا دعویٰ

ن لیگ نے پی ٹی آئی حکومت گرانے کا فیصلہ کرلیا،جاوید لطیف کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کی حکومت گرانے کا فیصلہ کرلیا ہے،اے پی سی میں حکومت گرانے کا وقت اور طریقہ کار طے کیا جائے گا، شاہد خاقان عباسی موقف تبدیل کرنے پر قوم اور اداروں سے معافی مانگیں۔ اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ  شاہد خاقان عباسی کا دوبیانیے والا چکر ہے اگر ان کا پہلا بیان غلط تھا تو وہ اداروں اور قوم سے معافی مانگیں انسان کو اپنے موقف پر قائم رہنا چاہیے، مشکلات میں گھبرا کر موقف میں تبدیلی نہیں آنی چاہیے۔ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی میں موجود کچھ لوگ چور دروازے سے حکومت گرانا چاہتے ہیں لیکن یہ اداروں اور ریاست کے مفاد میں نہیں ہوگا البتہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے طور پر تحریک انصاف کی حکومت گرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) اپنا فیصلہ متحدہ اپوزیشن کے سامنے رکھے گی اور حکومت گرانے کے لیے فیصلہ کن راؤنڈ میں جائیں گے۔  انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کے 99 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ اب ہمیں باہر نکلنا چاہیے آج اگر قوم کی آواز نہ بنے تو کل کس منہ سے عوام کے پاس جائیں گے۔پارٹی کا ہر شخص پارٹی فیصلوں کا پابند ہے شہبازشریف بھی جماعت کی رائے سے باہر نہیں جا سکتے۔
جاوید لطیف

مزید :

صفحہ آخر -