حیسکو اور سیپکو کو کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے،عمران اسماعیل

حیسکو اور سیپکو کو کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے،عمران اسماعیل

  

کراچی (این این آئی)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حیسکو اور سیپکو کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ترجمان گورنر سندھ کے مطابق گورنر سندھ کی زیرصدارت حیسکو اور سیپکو سے بجلی صورتحال پراجلاس ہوا جس میں بجلی کی صورتحال، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے، بجلی کی فراہمی سے متعلق شکایات کافوری ازالہ کیا جانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ جلد وفاقی وزیر توانائی کے ہمراہ حیسکو، سیپکو کے تحت اضلاع کادورہ کروں گا۔

عمران اسماعیل

مزید :

صفحہ آخر -