وفاقی حکومت کاچھو میں امدادی سرگرمیوں کیلئے اقدام اٹھائے،خرم شیرزمان

  وفاقی حکومت کاچھو میں امدادی سرگرمیوں کیلئے اقدام اٹھائے،خرم شیرزمان

  

کراچی (این این آئی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے پاس کاچھو کے عوام کے لئے ہیلی کاپٹر موجود نہیں لیکن وزیراعلیٰ سیر سپاٹے کرتے پھر رہے ہیں وزیر اعلیٰ سندھ اپنے گھر کا فضائی دورہ کرکے روانہ ہوگئے کاچھو میں ہزاروں لوگ تاحال پانی میں پھنسے ہوئے ہیں پارٹی سیکرٹریٹ انصاف ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ دوروں کی بجائے امدادی کارروائیاں عمل میں لائیں کاچھو میں صرف پاک فوج اور فلاحی تنظیموں کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں بلاول اپنے نااہلوں کے لشکر کو کاچھو بھیجیں۔سندھ حکومت کے وزراء عوام کی مدد کرنے کی بجائے انتظامیہ سے خدمتیں کروانے میں مصروف ہیں سندھ حکومت نے کاچھو کی عوام کی مدد کے لیے ہیلی کاپٹر دینے سے انکار کیا اور آج وزیراعلیٰ سندھ اسی میں سیر سپاٹے کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ علی باباکے بیٹے اورانکے 40 چوروں کی غفلت سے سندھ ہر سال ڈوب جاتا ہے  انہوں نے مزید کہا کہ ہماری درخواست ہے کہ وفاقی حکومت کاچھو میں امدادی سرگرمیوں کے لیے اقدام اٹھائے۔

خرم شیر زمان 

مزید :

صفحہ آخر -