نیب خود مختار ادارہ، جسے مرضی بلائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں: چودھری سرور

  نیب خود مختار ادارہ، جسے مرضی بلائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں: چودھری سرور

  

 لاہور(این این آئی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ نیب کا وزیرا علی سردار عثمان بزدار اور دیگر حکومتی لوگوں کو بلانے کا یہ مطلب نہیں کہ وہ مجرم ہیں،نیب کا حکومتی لوگوں کا بلانا اس بات کا ثبوت ہے کہ نیب آزاداور خود مختار ہے،نیب جس کو مرضی بلائے ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جلوپارک لاہور میں ٹائیگر فورس ڈے پر شجرکاری مہم کا افتتاح کے موقع پر پودا لگانے کے بعد صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان اور ٹائیگر فورس کے جوانوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گور نرپنجاب نے کہا کہ جب تک کسی بھی شخص پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوجاتا اس وقت تک اس کو مجرم نہیں کہا جاسکتا ہمارے صوبائی وزراء سبطین خان اور علیم خان بھی نیب کی انکوائری بھگت چکے ہیں۔ مسلم لیگ (ق)کے چوہدری برداران سے میرے بہتر ین تعلقات ہیں اور بطور اتحادی وہ حکومت کیساتھ کھڑے ہیں۔چوہدری محمدسرور نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور دونوں ممالک کے عوام بھی ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات خراب کر نے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

چودھری سرور

مزید :

صفحہ آخر -