کراچی، آوارہ کتے کا 2سالہ بچے پر حملہ، چہرہ متاثر، آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ 

کراچی، آوارہ کتے کا 2سالہ بچے پر حملہ، چہرہ متاثر، آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ 

  

کراچی(آئی این پی) شہر قائد کے علاقے کورنگی میں آوارہ کتے نے دو سالہ بچے پر حملہ کر کے اْسے زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گورنگی میں واقع گلزار کالونی میں آوارہ کتے نے دو سالہ بچے کلیم اللہ پر حملہ کیا اور اْس کے چہرے پر کاٹ لیا جس کی وجہ سے اْس کی آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ کتے کے بھنبھوڑنے کی وجہ سے بچے کا چہرہ بری طرح سے متاثر ہوا۔ متاثرہ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ ’میرے بچے پر ایک روز قبل کتے نے حملہ کیا جس میں اْس کا چہرہ بری طرح سے متاثر ہواہے‘۔ اْن کا کہنا تھاکہ ’ڈاکٹرز نے بتایا کہ بچے کی آنکھ بری طرح سے متاثر ہوئی ہے، اگر آنکھ ضائع ہوگئی تو ذمہ دار کون ہوگا؟، میں بچے کے علاج کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتا ہے متعلقہ حکام مدد فراہم کریں‘۔ کلیم اللہ کا کہنا تھا کہ ’میرے پاس اتنے پیسے بھی نہیں کہ بیٹے کا علاج کرواسکوں، ڈاکٹرز نے بتایا کہ بروقت طبی امداد نہ ملی تو بچے کی ایک آنکھ کی بینائی ضائع ہوسکتی ہے‘۔

آوارہ کتا 

مزید :

صفحہ آخر -