ہوپ پاکستان کے 2020-21کیلئے انتخابات 19ستمبر کو ہوں گے

ہوپ پاکستان کے 2020-21کیلئے انتخابات 19ستمبر کو ہوں گے

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) حج آرگنائزر ایسوسی ایشن آف پاکستان ّ(ہوپ) کے 2020-21کے لیے انتخابات 19ستمبر 2020ء کو ہوں گے یکم ستمبر سے کاغذات زونل دفاتر سے حاصل اورجمع ہو سکیں گے۔ 4ستمبر 2020ء کاغذات جمع کرانے کی آخری تاریخ ہو گی۔ کراچی کی 3لاہور کی 3اسلام آباد کی 3پشاوراور فاٹا کی 4کوئٹہ کے 2ایگزیکٹو ممبران کے انتخابات کے لیے پولنگ ہو گی۔ مرکزی چیئرمین الیکشن کمیشن (ہوپ) نصیر مْغل نے ڈی جی ٹی او سے منظور شدہ شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا ہے 19ستمبر 2020ء کو 15نشستوں کے لئے لاہور، کراچی، پشاور، اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان میں پولنگ ہو گی لاہور ملتان کی 3نشستوں سے انتخابات کی نگرانی عابد رضا شیخ، خیبر پختو نخوا کی 4نشستوں کے لیے واحد اللہ، سندھ زون کی 3نشستوں کے لیے شکیل احمد، بلوچستان زون کے لیے سلیم ناصر الیکشن انچارج ہوں گے۔ نصیر مْغل نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا 4ستمبر 2020ء تک کاغذات جمع کرائے جا سکتے ہیں 5ستمبر 2020ء کو امیدواروں کی پہلی فہرست جاری ہو گی۔ 7ستمبر2020ء تک اعتراض داخل کرائے جا سکیں گے۔ 11 ستمبراپیلوں کی سماعت اورفیصلے کا دن ہو گا۔ 15ستمبر 2020ء کو امیدواران کاغذات واپس لے سکیں گے 16ستمبر 2020ء کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہو گی۔ 19ستمبر 2020ء کو پولنگ ڈے ہو گا۔ 19ستمبر2020ء کی شام کو ہی کامیاب امیدواران کا اعلان ہو گا۔ 21ستمبر 2020ء کو مرکزی چیئرمین، سنیئر وائس چیئرمین، زونلز چیئرمین کے لیے کاغذات نامزدگی لیے جا سکیں گے۔ 23ستمبر2020ء کو کاغذات جمع ہوں گے 20ستمبر2020ء کو اعتراض داخل ہوں گے، 28ستمبر2020ء کو مرکزی چیئرمین سینئر وائس چیئرمین،زونلز چیئرمین کے انتخاب کے لیے پولنگ ہو گی۔ 28ستمبر کو ہی کامیاب عہدے داروں کا اعلان ہو جائے گا۔ 30ستمبر 2020ء کو مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس ہو گا۔ 2020-21کے لیے منتخب ہونے والے مرکزی چیئرمین سینئر وائس چیئرمین،زونلز چیئرمین اور ایگزیکٹو ممبران حلف اٹھائیں گے۔ 

الیکشن

مزید :

صفحہ آخر -