پنجاب کی عدالتوں کے ججوں کی بڑی تعداد آئندہ سال ریٹائرڈ ہوجائیگی

    پنجاب کی عدالتوں کے ججوں کی بڑی تعداد آئندہ سال ریٹائرڈ ہوجائیگی

  

لاہور(آئی این پی) مختلف عدالتوں کے ججز کی بڑی تعداد آئندہ سال ریٹائرڈ ہوجائے گی 2021، میں سپریم کورٹ کے ایک، لاہور ہائیکورٹ کے 4 اور 24 سیشن ججز ریٹائرڈ ہوں گے، سپریم کورٹ کے جسٹس منظور احمد ملک، چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان سمیت دیگر ججز عمر کی مقررہ حد پوری ہونے پر ریٹائرڈ جائیں گے تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس منظور احمد ملک 31 اپریل 2021 کو ریٹائرڈ ہوں گے جبکہ چیف جسٹس محمد قاسم خان پانچ جولائی 2021 کو ریٹائر ہوں گے، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطرمحمود 8 مارچ، جسٹس طارق عباسی 30 مارچ جسٹس چوہدری مشتاق احمد 26 اپریل کو ریٹائرڈ ہوں گے  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مشتاق احمد تارڑ یکم جنوری، جج اینٹی کرپشن کورٹ پنجاب صہیب رومی 4 جون کو ریٹائرڈ ہوں گے، جج اینٹی کرپشن کورٹ لاہور راجہ محمد ارشد 31 دسمبر 2021،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ ہماریوں امتیاز بائیس دسمبر 2021، ڈی جی کیسس مینجمنٹ ہائیکورٹ سیشن جج صفدر سلیم شاہد 31 جولائی کو ریٹائر ہوں گے۔

ججز ریٹائرڈ

مزید :

صفحہ آخر -