جہاں تاجر خوشحال نہ ہو وہ ملک کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتا: سراج الحق 

  جہاں تاجر خوشحال نہ ہو وہ ملک کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتا: سراج الحق 

  

 لاہور(این این آئی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جس ملک کا تاجر خوشحال نہ ہو وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا،تاجر ٹیکس دیتے ہیں تو ملک چلتے ہیں،تاجروں نے ہمیشہ سیاست سے بالاتر ہوکر ملک و قوم کی خدمت کی ہے،وزیراعظم خود اعتراف کرتے ہیں ان کے چاروں طرف مافیاز ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم تاجران پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ہونے والے تحفظ معیشت تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مافیاز نے پی آئی اے،واپڈا اور ریلوے سمیت قومی اداروں کو تباہ کیا،زرعی ملک میں چینی اور آٹا نہیں مل رہا،آئی ایم ایف کے ایجنٹوں نے اداروں کو یرغمال بنا رکھا ہے،جتنے بھی فیصلے ہورہے ہیں وہ بیرونی دبا ؤاور آئی ایم ایف کی مرضی سے ہورہے ہیں،حکومت نے دودن قبل باہمی معاونت کا بل پاس کیا جس کا مقصد ہی آئی ایم ایف کی حکمرانی قبول کرنا ہے جبکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے بل پاس کرنے میں حکومت کا ساتھ دیا،آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر حکومت و اپوزیشن سب ایک ہیں،آج پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر متفق ہیں۔

سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -