اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرایف آئی اے کی کارروائی، انسانی سمگلر گرفتار

   اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرایف آئی اے کی کارروائی، انسانی سمگلر ...

  

اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر کینیڈا جانے والے انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ایمیگریشن نے دارالحکومت اسلام آباد کے بین الااقوامی ہوائی اڈے پر کارروائی کی ہے، ایف آئی اے کی کارروائی میں جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والا مسافر اور انسانی اسمگلر گرفتار ہوگیا۔ سیالکوٹ کا رہائشی محمد بلاول ای کے 781 کے ذریعے کینیڈا جارہا تھا، دوران ایمیگریشن مسافر کا کینیڈا کا ویزا جعلی نکلا، جس کے بعد سیکیورٹی ایجنسی نے ایجنٹ عامر اکرم کو بھی گرفتار کرلیا۔ایجنٹ نے مسافر محمد بلاول کو 35لاکھ روپے میں جعلی ویزہ فروخت کیا تھا, فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے مسافر اور انسانی اسمگلر کو انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کردیا۔

انسانی سمگلر

مزید :

صفحہ آخر -