فیصل واوڈا کا رکشہ جلنے والے ڈرائیور کی مالی امداد، نیا رکشہ دلوانے کا اعلان

       فیصل واوڈا کا رکشہ جلنے والے ڈرائیور کی مالی امداد، نیا رکشہ دلوانے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رکشے جلنے والے ڈرائیور کی مالی امداد کے ساتھ ساتھ نیا رکشہ دلوانے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں غریب رکشہ ڈرائیور کیساتھ افسوسناک واقعہ پیش آیا، غریب شہری کا رکشہ اچانک آگ لگنے سے مکمل جل گیا۔قریب سے گزرتے وفاقی وزیر فیصل واوڈا واقعہ دیکھ کر مدد کیلئے رک گئے اور فوری طور پر فائر بریگیڈ کو طلب کیا۔اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ نے موقع پرپہنچ کر آگ بجھائی لیکن رکشہ مکمل جل گیاتھا۔ ذریعہ روزگار ختم ہونے پر افسردہ ڈرائیور سے وفاقی وزیر نے اظہار افسوس کیا اور دلی جوئی کرتے ہوئے مالی امداد کا وعدہ کیا۔وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے غریب ڈرائیور کو نیا رکشہ لیکر دینیکا وعدہ اور اعلان کیا کہ نیا رکشہ آنے تک ڈرائیور کو مالی مدد بھی فراہم کی جائے گی۔
فیصل واوڈا

مزید :

صفحہ آخر -