امیر غرباء اہلحدیث و دیگر کا اظہار تعزیت 

امیر غرباء اہلحدیث و دیگر کا اظہار تعزیت 

  

کراچی(پ ر) نائب امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان مولانا حافظ پروفیسر محمد سلفی، مولانا مفتی عبدالوکیل ناصر، مولانا عبدالخالق فریدی، مولانا ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی، مولانا مفتی محمد صہیب شاہد، مفتی عبدالغفار سامی، حافظ فیصل سلفی، حافظ عبدالسلام سلفی اور جماعت کے میڈیا ترجمان عبدالرحمن عابد راجپوت نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ اطہر علی ہاشمی نے اپنی زندگی میں صحافت سیکھنے والے بے شمار نوجوانوں کو صحافت کے ابتدائی رموز سے آگاہی فراہم کی وہ اُردو نیوز جدہ کے بانیوں میں سے تھے۔ انہوں نے44سالہ صحافتی میدان میں کبھی منفی صحافت کو فروغ نہیں دیا۔ بلکہ انکی ہر خبر، ہر کالم اپنے شاگردوں کو صحافت سکھانے کا عمل انکے مشہور کالم ”خبر لیجئے زباں بگڑی“ کے مصداق ہوا کرتا تھا۔ اطہر علی ہاشمی حلیم اطبع، منکسرالمزاج اور دھیمی شائستہ گفتگو کرنے کے عادی تھے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -