کراچی ایڈیٹرز کلب کے زیر اہتمام آن لائن میڈیا ورکشاپ کا آغاز

      کراچی ایڈیٹرز کلب کے زیر اہتمام آن لائن میڈیا ورکشاپ کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ایڈیٹرز کلب کے زیر اہتمام آن لائن میڈیا ورکشاپ کا آغاز ہوگیا ہے۔میڈیا ورکشاپ میں مختلف ماہرین 30سے زائد موضوعات پر لیکچرز دیں گے جن کو یوٹیوب پر نشر کیا جائے گا۔اس ضمن میں کراچی ایڈیٹرز کلب کے صدر مبشر میر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی صورت حال کے باعث پوری دنیا گھمبیر صورت حال کا شکار ہے۔ان حالات کو دیکھتے ہوئے کراچی ایڈیٹرز کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی نے اپنے ارکان کے ساتھ منسلک رہنے کے لیے آن لائن میڈیا ورکشاپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ آن لائن میڈیا ورکشاپ میں 30سے زائد موضوعات پر ماہرین اپنے لیکچر پیش کریں گے۔ان لیکچرز پر شرکاء ماہرین سے اپنے سوالات پوچھ سکتے ہیں جن کے جوابات بھی یوٹیوب پر نشر کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا ورکشاپ کے تیسرے مرحلے میں ناظرین کو ایک سوالنامہ دیاجائے گا اور کراچی ایڈیٹرز کلب کے ماہرین ان کا جائزہ لے کر میڈیا ورکشاپ کے شرکاء کے لیے سرٹیفکیٹس کا اجراء کریں گے،جو ایک تقریب میں ان کو پیش کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے ہمیں بہت سے مسائل کا بھی سامنا تھا لیکن کراچی ایڈیٹرز کلب کے سیکرٹریٹ میں سیکرٹری منظر نقوی کی خصوصی کاوشوں سے اس پروگرام کا انعقاد ممکن ہوا ہے۔مبشر میر نے کہا کہ آن لائن میڈیا ورکشاپ میں سکیورٹی امور کے ماہر کرنل (ر)مختار بٹ،ماہر ماحولیات پروفیسر صائمہ زیدی،معروف صحافی آغا مسعود حسین،بریگیڈیئر (ر)طارق خلیل،بلوچستان سے تعلق رکھنے والی معروف صحافی جویریہ ترین،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر یاسین آزاد،پروفیسر زاہد اسلام،زہرا زاہد،معروف صحافی اور اینکر حمید بھٹو،معروف بینکار سید ابن حسن،ٹی وی اینکر علوینہ آغا،آغا شیرازی،پروفیسر ڈاکٹرشجاعت مبارک،وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے ہاؤسنگ کے ہیڈ ضیغم رضوی،ماہر تعلیم پروفیسر عباس عابدی،پروفیسر مطاہر احمد خان،عثمان بٹ،معروف صحافی عمار زیدی،ریئرایڈمرل (ر)عارف اللہ حسینی،کرنل (ر)مقبول آفریدی،پاک امریکی امور کی ماہر نظیرہ اعظم،ماہر معاشیات طارق اقبال خان،معروف دانشوراور بین الاقوامی امور کے ماہر ڈاکٹر طلعت شبیر،معروف صحافی خورشید حیدر،معروف اسپورٹس جرنلسٹ اقبال جمیل،سینئر صحافی مجاہد بریلوی،کراچی میں تعینات چین کے قونصل جنرل لی بی جیان اور کراچی ایڈیٹرز کلب کے سیکرٹری منظر نقوی اپنے لیکچر پیش کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -